Thursday, April 25, 2024

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ادارے کھول لیے

حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے ادارے کھول لیے
August 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے تعلیمی ادارے کھول لیے۔ شہر کے کچھ علاقوں میں آج نجی اسکول کھلے اور طالب علم بھی اسکول پہنچے۔ متعدد علاقوں میں بارہ سے زائد اسکول کھلے رہے۔ ناظم آباد میں بھی نجی اسکول آج سے کھول گیا۔ بچے ماسک پہن کر اسکول آئے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نجی اسکولز کے کھلنے کی رپورٹ پر ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری تعلیم اور ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو ان اسکولوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایات کر دی اور کہا کہ جو نجی اسکولز صوبے بھر میں کھلیں ہیں ان کی رجسٹریشن فوری منسوخ کردی جائے۔ سعید غنی نے کہا کہ بچوں کی زندگی سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔