Thursday, March 28, 2024

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ، قومی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ ، قومی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی
August 16, 2020
ساؤتھمپٹن (92 نیوز) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں چوتھے دن پاکستانی بلے بازوں نے بالآخر اپنی پہلی باری مکمل کر لی۔ قومی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش اور خراب روشنی پر کھیل روک دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ محمد رضوان کے 72 اور عابد علی کے 60 رنز  بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔  انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے چار اور اینڈرسن نے تین وکٹیں لیں۔ انگلش ٹیم نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنا لیے۔ برنز صفر  پر آؤٹ ہوئے ۔ پاکستان  طرف سے  شاہین شاہ  آفریدی  نے ایک وکٹ  حاصل کی۔ بارش کے باعث کھلاڑی اپنے ہوٹل کو روانہ ہو گئے۔