Friday, March 29, 2024

سائوتھمپٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم آج چوتھے روز 223 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز شروع کریگی

سائوتھمپٹن ٹیسٹ، قومی ٹیم آج چوتھے روز 223 رنز 9 کھلاڑی آئوٹ سے اننگز شروع کریگی
August 16, 2020
سائوتھمپٹن (92 نیوز) پاک انگلینڈ دوسرے سائوتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم آج 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کو آگے بڑھائے گی۔ تیسرے روز کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا دن بھر بادل برستے رہے، دو بار امپائر اور ریفریز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا لیکن کم روشنی اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث بغیر کوئی گیند پھینکے میچ کو ختم کردیا گیا۔ دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا تھا، پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ہیں، محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔