Friday, April 26, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ، فرنچ کلب لیون کی مانچسٹر سٹی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

یوئیفا چیمپئنز لیگ، فرنچ کلب لیون کی مانچسٹر سٹی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی
August 16, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ، فرنچ کلب لیون نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل میں لیون نے مانچسٹر سٹی کو تین، ایک سے مات دی، فاتح ٹیم کی جانب سے موسیٰ ڈمبلے نے دو گول اسکور کیے۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سیمی فائنل مرحلے کے لیے ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا، فرانس کلب لیون نے مانچسٹر سٹی کوایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کے آخری کوارٹر فائنل میں لیون کی ٹیم نے انگلش کلب مانچسٹر سٹی کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، لیون نے 24 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کی۔ دوسرے ہاف میں مانچسٹر سٹی نے کم بیک کیا اور 69 ویں منٹ میں کیون ڈی برائن نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ 79ویں منٹ میں موسیٰ ڈمبلے نے گول کر کے لیون کو دوبارہ برتری دلا دی، میچ کے آخری لمحات میں موسی ڈمبلے نے گیند کو ایک بار پھر جال میں پھینک کر لیون کو تین ایک سے کامیاب کروادیا۔