Thursday, April 18, 2024

کورونا کے عالمی وار جاری، 7 لاکھ 69 ہزار 78 افراد لقمہ اجل بن گئے

کورونا کے عالمی وار جاری، 7 لاکھ 69 ہزار 78 افراد لقمہ اجل بن گئے
August 16, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، دنیا بھر میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 23 ہزار 304 ہوگئی جبکہ 7 لاکھ 69 ہزار 78 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لاطینی امریکی ممالک میں یہ وباء خوفناک حد تک پھیل رہی ہے جہاں مریضوں کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خونیں وار جاری ہیں، اقوام عالم میں اس موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 7 لاکھ 69 ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق امریکا اور برازیل اس وائرس سے بدترین حد تک متاثرہوئے ہیں اور یہی دونوں ممالک ہلاکتوں اور مریضوں کی مجموعی تعداد میں سب سے آگے ہیں۔ امریکا میں مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 29 ہزار 789 ہوچکی ہے جب کہ وہاں ایک لاکھ 72 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسی طرح برازیل میں 33 لاکھ 17 ہزار 96 افراد اس مرض سے متاثر جبکہ ایک لاکھ 7 ہزار 232 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ صرف لاطینی امریکی ممالک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ برازیل کے بعد پیرو میں کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، جہاں اب تک 5 لاکھ 16 ہزار 296 مریض سامنے آئے ہیں۔ چلی میں 3 لاکھ 83 ہزار 902 افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 395 ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسی طرح کولمبیا میں کیسز کی تعداد 4 لاکھ 56 ہزار 689 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 14 ہزار 810 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ ارجینٹیا میں 2 لاکھ 80 ہزار 100 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 5637 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں چودہ میں سے تیرہ افریقی ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 ہزار یومیہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان ممالک میں گیمبیا، زیمبیا، یوگنڈا، لائبیریا، زمبابوے شامل ہیں۔