Thursday, March 28, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مزار اقبال پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی
August 14, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) 74واں یوم آزادی کے 73 ویں جشن کی مناسبت سے مزار اقبال پر بھی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں آزادی کا جشن ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔  وزیراعلیٰ پنجاب ، عثمان بزدار ، مزار اقبال ، حاضری ، پھولوں ، چادر ، فاتحہ خوانی حضوری باغ میں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے اور سلامی دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزار اقبال پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ سردار عثمان بزدار نے حضوری باغ میں پرچم کشائی کی اور اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم کشمیریوں کو نہیں بھولے۔ اس سے قبل جی او سی ٹین لاہور نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔