Thursday, April 25, 2024

کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا
August 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا سے بچاؤ کیلئے چین سے طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل کا کہنا ہے وبا ابھی ختم نہیں ہوئی شہری احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اور پاکستان میں چین کے سفیر یاؤجنگ نے میڈیا سے گفتگو کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت چین کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی کے نئے معنی کا پتہ چلا ہے۔ کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے چین سے طبی سامان لے کر طیارہ پہنچا ہے۔ 31 اگست تک مزید طبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا جب بھی سامان کی کمی کا سامناہوا تو چین کے سفیر نے فوری تعاون کیا۔ کورونا وباء ابھی ختم نہیں ہوئی۔ شہری احتیا طی تدابیرجاری رکھیں۔ عالمی اداروں نے پاکستان کے کورونا کیخلاف اقدامات کی تعریف کی ہے۔ چینی سفیر کا کہنا تھا چین کو سب سے پہلے کورونا جیسے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین کی مشکل حالات میں مدد کی۔ وزیراعظم عمران خان نے مشکل گھڑی میں معاونت کی۔ چین کی حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرے گی۔ کورونا پر قابو پانا آسان نہیں تھا۔ پاکستانی حکومت کے عزم سے صورتحال بہتر ہوئی۔ امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جلد کورونا پر قابو پا لیا جائے گا۔