Thursday, March 28, 2024

پارک لین کیس، نیب راولپنڈی کا راوں ماہ ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

پارک لین کیس، نیب راولپنڈی کا راوں ماہ ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ
August 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب راولپنڈی کا پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 ارب سے بڑھ  کر 4 ارب ہو گئی، وعدہ معاف گواہان کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا، ضمنی ریفرنس رواں ماہ ہی دائر کیا جائے گا۔ گواہان نے نیب کو بیان دیا کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کئے۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری اور بلاول پارک لین میں 25، 25 فیصد کے شراکت دار ہیں۔ زرداری اور بلاول نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔