Saturday, April 20, 2024

پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ، وزیر اعظم عمران خان آج افتتاح کریں گے

پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ، وزیر اعظم عمران خان آج افتتاح کریں گے
August 13, 2020
 پشاور (92 نیوز) پشاور بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہو گیا۔ وزیر اعظم عمران خان آج افتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی کابینہ ارکان تقریب میں شریک ہوں گے۔ پشاور کے شہریوں کیلئے خوشخبری آ گئی۔ بی آر ٹی بسیں آج سےچلیں گی۔ وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے آج دن ڈھائی بجے وزیراعظم افتتاح کریں گے۔ بی آر ٹی پشاور کے عوام کیلئے پرویز خٹک کا تحفہ ہے۔ انہوں نے 6 ماہ کی ڈیڈ لائن دی تھی، تاخیر ہوئی لیکن منصوبہ مکمل ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان بی آر ٹی کا افتتاح کریں گے اور یوم آزادی والے دن بی آر ٹی روٹ پر بسیں دوڑتی دکھائی دیں گی۔ جشن آزادی کے موقع پر بی آر ٹی مکمل ہونے پر خوش شہری کہتے ہیں ان کی جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ بی آر ٹی منصوبے کی تعمیر کے کام کا افتتاح پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں اس وقت کے وزیراعلٰی پرویزخٹک نے نومبر 2017 میں کیا تھا۔ ابتدائی طورپر چھ ماہ مدت تکمیل رکھی گئی تھی تاہم منصوبہ اڑھائی سال میں مکمل ہوا۔