Wednesday, April 24, 2024

راولپنڈی ، اسلام آباد میں میٹروبس سروس بحال

راولپنڈی ، اسلام آباد میں میٹروبس سروس بحال
August 12, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹروبس سروس بحال ہو گئی۔ مسافروں کیلئے انتظامیہ نے ایس او پیز جاری کر دئیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے میٹرو بس سروس میں کھڑے ہو کر سفر کرنے پر پابندی عائد ہے۔ مسافروں کیلئے دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ ملتان میں بھی لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔ میٹرو بس سروس کورونا کے پیش نظر 23 مارچ کو بند کی گئی تھی۔ واضح رہے حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا ، این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز کھول دیے گئے تھے، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے ،  تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی ، کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔