Saturday, April 20, 2024

عظیم بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1290 واں عُرس کی تقریبات جاری

عظیم بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1290 واں عُرس کی تقریبات جاری
August 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) برصغیر کے عظیم بزرگ عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1290 واں عُرس کی تین روزہ تقریبات کراچی میں جاری ہیں۔ عرس کے پہلے ہی روز عرس ملک بھر سے  زائرین نے اپنے من کی مرادیں سمٹینے جوق در جوق مزار پر حاضری دی۔ عُرس کے موقع پرعبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار  کو رنگ برنگے  برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ  عقیدت مندوں کیلئے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ سندھ میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے سبب سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار میں جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔