Friday, April 26, 2024

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
August 10, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں ، مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے ،  تمام کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی ، کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کورونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی، خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔