Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم سے خالد مقبول صدیقی کا رابطہ ، کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار

وزیر اعظم سے خالد مقبول صدیقی کا رابطہ ، کارکنوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار
August 9, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم سے سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی  نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور  ایم کیوایم پاکستان کے کارکنوں کی گرفتاریوں پر تشویش سےآگاہ کیا ۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم نے معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ان کے  کچھ کارکن چھوڑ بھی دیئے گئے ہیں۔

ادھر ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان  کی گرفتاری پر رہنماؤں نے  احتجاج بھی کیا ، عارضی مرکز بہادر آباد پر پریس کانفرنس  سے خطاب میں کنوینر متحدہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا  یوم آزادی کے جشن سے روکنے  کیلئے ہمارے سو سے زائد کارکنان کوگرفتار کرلیا  گیا ہے ،معاملے کا نوٹس لینے کیلئے ہم  نے وزیراعظم پاکستان سے  رابطہ کیا  ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر بولے کے چودہ اگست کے دن  تھریٹ کے نام پر ہمارے کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے ،  مجھے آپ تھانے بیٹھالیں پر کارکنان کو چھوڑ  دیں۔

ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا ہم نے پاکستان کی حرمت  کی خاطر تمام چیزیں پیچھے چھوڑ دی ہیں ، مڈل کلاس کی  سیاست کرنے والی ایم کیوایم واحد  جماعت ہے  ، آخر اس کے خلاف کب تک سازشیں کی جائینگی؟ ۔