Friday, March 29, 2024

مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست، وسیم ، انضمام ، رمیز اور عامر سہیل نے اظہر علی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے

مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست، وسیم  ، انضمام ، رمیز اور عامر سہیل نے اظہر علی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے
August 9, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم  کی مانچسٹر ٹیسٹ میں شکست پروسیم  اکرم ،انضمام  الحق ، رمیز راجا اور عامر سہیل  نے اظہر علی کی کپتانی پر سوال اٹھا دیے ۔

مانچسٹر ٹیسٹ  میں پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر  قومی ٹیم کے سابق کپتانوں  نے اظہر علی کے فیصلوں پر مایوسی  اور تحفظات کا اظہار کردیا،سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ  تاہم    اظہر علی    میچ کے دوران ملنے والے کئی مواقعوں سے فائدہ  نہ اٹھاسکے ۔

سابق چیف سلیکٹر اور کپتان  انضمام الحق نے کہا اظہر علی  نے ووکس کے لیے درست باؤلنگ نہیں کرائی ۔  سابق کپتان رمیزراجا نے کہا 100رنز کی لیڈ کے بعد بھی میچ ہارنے پر افسوس ہے،یاسر شاہ کی باؤلنگ کےدوران فیلڈ پلیسنگ درست  نہیں تھی۔

اسد شفیق سے باؤلنگ کیوں نہیں کروائی گئی  ، سابق کپتان عامر سہیل  نے کہا پانچ کھلاڑی جلد آؤٹ کرنے کے بعداظہر علی کی حکمت عملی سمجھ سے بالاتر  تھی۔ کپتان  اظہر علی   کی گزشتہ دس ٹیسٹ میچوں کی انفرادی کارکردگی دیکھی جائے تو سری لنکا کیخلاف 118رنز اور نیوزی لینڈکیخلاف 134رنز کی دو اننگز کے سوا کوئی بڑی اننگز نظرنہیں آتی،مانچسٹر ٹیسٹ میں  بھی  اظہرعلی  پہلی اننگز میں  صفر ، دوسری اننگز میں اٹھارہ رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔