Friday, March 29, 2024

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ، فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل
August 9, 2020
 دبئی (92 نیوز) آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ہو گئی۔ فاسٹ باؤلر محمد عباس ٹاپ ٹین میں شامل ہو کر دسویں پوزیشن پر آگئے۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس تین درجے ترقی پاکر  دسویں  پوزیشن پر آگئے۔ محمدعباس نے انگلینڈ کیخلاف  مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں  حاصل کی تھیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں  آسٹریلیا  کے اسٹیو اسمتھ پہلے ، بھارتی کپتان ویرات کوہلی دوسرے اور  آسٹریلیا کے مارکس  لبوشین  تیسرے  نمبر  پر ہیں۔ بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے  انگلینڈ کے کرس ووکس  دو درجے ترقی پا کر آل راؤنڈر  کی فہرست میں ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے ہی بین اسٹوکس آل راؤنڈرز  کی فہرست میں پہلی  پوزیشن پر ہیں۔