Friday, March 29, 2024

ٹائیگرفورس ایپ میں ایک ایک پودے کا ریکارڈ ہو گا ، عثمان ڈار

ٹائیگرفورس ایپ میں ایک ایک پودے کا ریکارڈ ہو گا ، عثمان ڈار
August 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ٹائیگرفورس ایپ میں جیوٹیگنگ کی سہولت اور گرین سیلفی فیچر متعارف کرا دی گئی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے ایپ میں ایک ایک پودے کا ریکارڈ ہو گا۔ شجرکاری مہم میں کتنے درخت لگے اور کہاں کہاں لگائے گئے، اب سب معلوم ہو گا۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے قوم سے مہم کا حصہ بننے کی اپیل کر دی۔ روزانہ 35 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کر دیا۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ نے شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے پشاور ایئرپورٹ پر پودا لگا کر مہم کا آغاز کر دیا۔ مختلف علاقوں میں بھی پودے لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی فیچر کے استعمال کی منظوری دے دی۔ ٹائیگرفورس ایپ میں جیوٹیگنگ کی سہولت اور گرین سیلفی فیچر متعارف کروا دیا گیا۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے ایپ میں ایک ایک پودے کا ریکارڈ ہو گا۔ تنقید کرنے والی اپوزیشن بھی گھر بیٹھے پودے گن سکے گی۔ آپ بھی شجرکاری مہم کا حصہ بنیں ، اپنی تصویر یا فوٹیج نائنٹی ٹونیوز کو واٹس ایپ کریں اور دنیا کو دکھائیں۔