Friday, March 29, 2024

افغانستان، لویہ جرگہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے قرار داد منظور کرلی

افغانستان، لویہ جرگہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے قرار داد منظور کرلی
August 9, 2020
کابل (92 نیوز) افغانستان میں لویہ جرگہ نے طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے قرارداد منظور کرلی۔ لویہ جرگہ کا کہنا ہے انٹرا افغان مذاکرات کیلئے 400 طالبان قیدیوں کو جلد رہا کیا جائے گا۔ طالبان بھی افغان فوجی اور شہریوں کو رہا کریں۔ غیرملکی قیدیوں کو ان کے ملک سے ضمانت لے کر رہا کیا جائے۔ یقینی بنایا جائے کہ قیدی جنگ کے محاذوں پر واپس نہیں آئیں گے۔ جرگہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور افغان حکومت پُرتشدد واقعات کو روکے۔ دونوں فریق معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ ہمسایہ ممالک قیام امن کیلئے افغان شہریوں سےتعاون کریں۔ عالمی برادری افغانستان میں غیرملکی مداخلت کو روکے۔