Wednesday, May 8, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ، بار سلونا اور بائرن میونخ کی کوارٹر فائنل میں رسائی

یوئیفا چیمپئنز لیگ، بار سلونا اور بائرن میونخ کی کوارٹر فائنل میں رسائی
August 9, 2020
مانچسٹر (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں پری کوارٹر فائنل کی دوسری لیگ کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، بارسلونا اور بائرن میونخ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں، بار سلونا اور بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ بارسلونا نے نیپولی کو تین، ایک سے مات دی جبکہ بائرن میونخ نے چیلسی کو چار، ایک سے شکست دی۔ پری کوارٹر فائنل کی دوسری لیگ میں بارسلونا کا مقابلہ اٹالین کلب نیپولی سے ہوا، میسی کی ٹیم بارسلونا پہلے ہاف سے ہی حریف ٹیم پر چھائی رہی اور دسویں منٹ میں لینگلٹ نے گول داغ کر بارسلونا کو برتری دلا دی۔ 23 ویں منٹ میں لیونل میسی نے جال میں گیند پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کردی، پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں سواریز نے تیسرا گول کرکے بارسلونا کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی۔ نیپولی کی ٹیم نے پہلے ہاف کے اضافی منٹس میں ایک گول اسکور کیا لیکن دوسرے ہاف میں کوئی گول کرنے میں ناکام رہی، بارسلونا نے تین، ایک سے میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں چیلسی اور بائرن میونخ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، جرمن کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چیلسی کو چار، ایک سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا، بائرن میونخ کی جانب سے  لیونڈوسکی نے دو گول اسکور کیے۔