Thursday, March 28, 2024

لاہور سمیت آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

لاہور سمیت آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
August 8, 2020
لاہور (92 نیوز) لاہور سمیت آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، گرج چمک کے ساتھ تیزہوائیں بھی چلیں گی، بعض علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہے گا۔ حبس کازورہے توگرج چمک اورٹھنڈی ہواؤں کےساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لیہ، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور ڈی جی خان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، موسلا دھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔