Wednesday, May 8, 2024

وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت

وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت
August 7, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی، سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ گورنر چودھری محمد سرور نے یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز کے مسائل کو حل کر نے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے آب پاک اتھارٹی تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کی تر قی اور خوشحالی حکومت کی اولین تر جیح ہے۔ ملاقات کے موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراء شبلی فراز اور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ لاہور کے بعد اسلام آباد چلے گئے۔