Thursday, April 25, 2024

پارک لین ریفرنس ، آصف زرداری نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی

پارک لین ریفرنس ، آصف زرداری نے ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی
August 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیسز، پارک لین ریفرنس میں نیا موڑ آ گیا۔ آصف زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست واپس لے لی ۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف علی زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے۔ ایک ماہ فرد جرم موخر کوا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔ آصف علی  زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ عدالت ان کے موکل کی بریت کی درخواست پر حکم جاری کرے گی۔ دوسری جانب آصفہ بھٹو کی والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈٹ اڈیالہ جیل پیش ہو گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر مہرین بلوچ نہ آئیں۔ جج اعظم خان نے ریمارکس دیئے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، آج پیش نہ ہوئیں تو آرڈر جاری کریں گے۔ سپرنٹنڈنٹ بولے جب آصف علی  زرداری جیل میں تھے وہ سپرنٹنڈنٹ نہیں تھے۔ جج نے کہا کہ پھر آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس کر کے بلا لیتے ہیں۔ آج انتظامیہ کے جواب کا انتظار کریں گے۔