Thursday, April 25, 2024

تاجر تنظیموں نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمیوں کو خوش آئند قرار دے دیا

تاجر تنظیموں نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمیوں کو خوش آئند قرار دے دیا
August 7, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا کیسز میں نمایاں کمی پر لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی۔ تاجر تنظیموں نے کورونا لاک ڈاؤن میں نرمیوں کو خوش آئند قرار دے دیا۔ صدر انجمن تاجراں آل پاکستان خالد پرویز نے 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اقدام سے ڈوبتی معیشت کو سہارا ملے گا۔ حکومت کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی معیشت کو بچا سکتے ہیں۔ میں اپنے تاجر بھائیوں سے کہوں گا کہ وہ ایس او پیز کو فالو کریں۔ انہوں نے مزید کہا حکومت کو عید پر بازار کھول دینا چاہئے تھا۔ رات 9 بجے تک مارکیٹ کھولنے کی اجازت دے دیتے اور ہفتہ کو بھی کھول دیتے۔ اس طرح عید پر شہریوں کا رش نہ بڑھتا۔ ادھر کورونا کیسز میں کمی کے بعد ملک بھر کے ریسٹورنٹس اور ہوٹل پیر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سیاحتی مقامات کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز 8 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ۔ دس اگست سے دکانوں سے لاک ڈاؤن مکمل ختم، پرانے اوقات کار بحال کر دیے گئے۔ مارکیٹیں اور بازار ہفتے میں صرف ایک دن بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹ کو بھی دس اگست سے بحال کر دیا جائے گا۔ میٹرو سروسز میں کھڑے ہو کر سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت بھی دے دی گئی۔