Thursday, April 25, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش ، نشیبی علاقے زیر آب آ گئے
August 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ سڑکیں اور بازار ندی نالے بنے رہے۔ کراچی میں مون سون کا چوتھا اسپیل شروع ہو گیا۔ کل دوپہر سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سےجاری ہے۔ رات میں بھی کبھی ہلکی تو کبھی تیز بارش ہوتی رہی۔ سب سے زیادہ پی اے ایف فیصل بیس پر 56 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ صدر میں 46 ملی میٹر ، سرجانی میں 42.5 ملی میٹر ، یونیورسٹی روڈ پر 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔ شہر کی سڑکوں پر کہیں  کہیں پانی جمع نظر آیا تاہم این ڈی ایم اے کی جانب سے نالوں کی صفائی کی وجہ سے صورتحال زیادہ خراب نہ ہوئی۔ چند دن پہلے ہونے والی بارش میں اورنگی ٹاون اور بلدیہ ٹاون ڈوب گئے تھے۔ گذشتہ روز ان دنوں علاقوں میں صورتحال بہتر رہی۔ آج بھی شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں۔ کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ہورہی ہے اور کہیں ہلکی دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاون اور بفر زون میں بارش ہوئی۔ اندرون سندھ میں بھی بارشوں نے خوب رنگ جمایا۔ میرپور خاص، ٹھٹھہ، نوابشاہ، جامشورو میں بادل جم کر برسے۔ حیدر آباد، سکھر، ٹنڈو آدم اور دیگر علاقوں میں بھی جل تھل ایک ہو گیا۔ بلوچستان کے مختلف علاقے بھی بارش سے بھیگ گئے۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج سندھ بھر میں جاری رہے گا۔