Friday, April 26, 2024

کشمیر تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے، چین کی پوزیشن واضح ہے ، چین کا دو ٹوک مؤقف

کشمیر تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے، چین کی پوزیشن واضح ہے ، چین کا دو ٹوک مؤقف
August 5, 2020
 بیجنگ (92 نیوز) دوست ملک چین کا کہنا ہے کشمیر تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے، چین کی پوزیشن مستقل اور واضح ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا چین خطہ کشمیر کی صورتحال کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ کشمیر پر پوزیشن مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر تاریخی تصفیہ طلب مسئلہ ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ چارٹر، سلامتی کونسل قراردادوں، پاک بھارت دوطرفہ معاہدات میں ہے۔ تنازعہ کشمیر پر کوئی بھی یکطرفہ اقدام، تشخص میں تبدیلی غیر قانونی، متروک ہے۔ مسئلہ کشمیر کو تمام فریقین کے مابین پرامن انداز سے بذریعہ مذاکرات حل کیا جانا چاہیے۔ پاکستان اور ہندوستان ہمسائے ہیں، ایک دوسرے سے دور نہیں جا سکتے۔ پرامن بقائے باہمی ہی بنیادی دوطرفہ مفاد اور عالمی برادری کی مشترکہ اساس ہے۔ امید ہے دونوں ممالک بذریعہ مذاکرات باہمی اختلافات ختم، تعلقات بہتر اور علاقائی ترقی کیلئے کام کریں گے۔