Saturday, April 20, 2024

پی ایس او غیرقانونی بھرتیاں کیس ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر فرد جرم عائد

پی ایس او غیرقانونی بھرتیاں کیس ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر فرد جرم عائد
August 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ایس او غیرقانونی بھرتیاں کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی اور کہا کہ آپ کے خلاف پی ایس او میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا الزام ہے۔ آپ نے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور ڈپٹی ایم ڈی فنانس یعقوب ستار کو غیر قانونی طور پر تعیناتی کیا۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر، تفتیشی افسر اور گواہان کو طلب کر لیا۔ شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے اختیارات کا غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ نیب سے سوال ہے کہ وہ بتائیں کہ  ہمارے اختیارات تھے کیا؟؟ انہوں نے کہا نیب سیاسی طور پر لوگوں کو تنگ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس ایم ڈی کی تعیناتی کا کیس بنایا گیا اس ایم ڈی نے ملک کی تاریخ میں پی ایس او کو سب سے زیادہ فائدہ دیا۔