Friday, April 26, 2024

بھارت کاآرٹیکلز ختم کرنے کا اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے ، مشعال ملک

بھارت کاآرٹیکلز ختم کرنے کا اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے ، مشعال ملک
August 5, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے یوم استحصال کے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت کاآرٹیکلز ختم کرنے کا اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ  آج کے دن مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے خلاف ہندوستان نے ڈیتھ وارنٹ ایشو کیا،  آج کے دن بھارت نے آرٹیکل 370 اور A ۔ 35 کو منسوخ کیا۔

 مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کا آئین منسوخ کرنے کا اقدام نسل کشی کے مترادف ہے،  بھارت کا نسل کشی کا اقدام درحقیقت کشمیریوں کی بجائے بھارتیوں کے خلاف ہے، بھارت نے دنیا کو بتا دیا کہ وہ سب سے بڑا قانون شکن ملک ہے۔