Saturday, April 20, 2024

سندھ بینک کرپشن کیس، یونس قدوائی اشتہاری قرار

سندھ بینک کرپشن کیس، یونس قدوائی اشتہاری قرار
August 4, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد  کی  احتساب عدالت  نے یونس قدوائی  کو سندھ بینک کرپشن کیس میں اشتہاری قرار دیدیا، دوران سماعت  نیب کی جانب سے کہا گیا کہ یونس قدوائی کے بیرون ملک فرار سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کررہے ہیں۔

سابق صدر سندھ بینک بلال شیخ سمیت 8 ملزمان کی درخواست بریت پر فیصلہ 7 ستمبر تک مؤخر کر دیا گیا ، احتساب عدالت نے 7 ستمبر تک مفرور ملزم یونس قدوائی کا سفری ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔