Friday, April 26, 2024

افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر کار بم حملہ ، 12 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر کار بم حملہ ، 12 افراد ہلاک
August 2, 2020
 کابل (92 نیوز) افغانستان کے شہر جلال آباد کی جیل پر کار بم حملہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس دوران 12 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے 15 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار بھی کر لیا۔ افغان حکام کے مطابق آج افغانستان نے 317 طالبان قیدیوں کو بھی رہا کیا ہے۔ رہا کیے گئے قیدی پروان اور دیگر صوبوں کی جیلوں میں قید تھے۔ معاہدے کے تحت 5100 میں سے 4914 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکے ہیں۔