Friday, April 19, 2024

چارسدہ میں عید پر بھی طویل لوڈشیڈنگ ، عوام سڑکوں پر نکل آئے

چارسدہ میں عید پر بھی طویل لوڈشیڈنگ ، عوام سڑکوں پر نکل آئے
August 2, 2020
 پشاور (92 نیوز) چارسدہ میں عید پر بھی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ ترنگزئی اور عمرزئی کے رہائشیوں نے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔   مظاہرین کا کہنا تھا 15 گھنٹے سے مسلسل بجلی بند ہے۔ طویل بجلی بندش نے علاقہ مکینوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ کم وولٹیج کے باعث بجلی سے چلنے والے آلات بھی خراب ہونے لگے ہیں۔