Friday, March 29, 2024

عیدالاضحٰی کا دوسرا روز خوشیوں سے بھرپور ، مزے مزے کے پکوانوں کی لذت خوب

عیدالاضحٰی کا دوسرا روز خوشیوں سے بھرپور ، مزے مزے کے پکوانوں کی لذت خوب
August 2, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) عیدالاضحٰی کا دوسرا روز خوشیوں سے بھرپور ہے۔ مزے مزے کے چٹخارے اور پکوانوں کی لذت بھی خوب ہے۔ ہر کوئی اپنوں کے ساتھ خوشیاں منانے میں مگن ہے۔ کھلکھلاتے چہرے اور چمکیلے کپڑوں میں ملبوس بچے عید پر خوب رونق لگاتے ہیں۔ پہلے جانوروں نے بچوں کا دل خوب بہلایا اب کریں تو کریں کیا ۔ کورونا کیوجہ سے لگے لاک ڈاون کے باعث بچے باہر گھومنے نہ جاسکے تو ننھی دنیا نے خود ہی اپنا انتظام کر لیا ۔ جی ہاں سج دھج کے بچے گھر میں بنے  اپنے مہمان آپ بن گئے۔ باربی کا دل کیا تو انگیٹھی لگا لی اور تکہ پارٹی کی تیاری شروع کی۔ عید کے دوسرے روز اور آخری چھٹی پر چٹ پٹے پکوانوں کا مزہ اور سب کے کیساتھ مل بیٹھنے کا اچھا بہانہ ہے۔