Thursday, April 25, 2024

وزیراعلیٰ بزداراور گورنر چودھری سرور کی ملاقات، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی

وزیراعلیٰ بزداراور گورنر چودھری سرور کی ملاقات، ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی
August 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی اورایک دوسرے کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی، لوکل گورنمنٹ بورڈکمپلیکس ساندہ میں صفائی کے انتظامات کاجائزہ لینے کے لئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کادورہ کیا،الحمراآرٹ گیلری میں نمائش بھی دیکھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی مصروفیات!، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ملاقات کی اورایک دوسرے کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر  عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات اور صفائی کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،فواہیں پھیلانے اورسازشیں کرنے والوں کوناکامی کا سامنا کرنا پڑاہے گورنرچودھری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر اکٹھے ہیں،ہماری نیت اورسمت درست ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لوکل گورنمنٹ بورڈکمپلیکس ساندہ پہنچے اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔ انہوں نے صوبائی مانیٹرنگ سیل میں صوبہ بھر میں عید الاضحی پر صفائی کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس بھی ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری بلدیات نےصفائی کے انتظامات  پربریفنگ دی۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنےالحمرا آرٹس کونسل کادورہ کیا اور آرٹ گیلری میں نمائش دیکھی،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نےانہیں سووینئر پیش کیا۔