Thursday, April 25, 2024

مناسکِ حج کا چوتھا روز، عازمین حج نے آج تینوں جمرات کی رمی کی

مناسکِ حج کا چوتھا روز، عازمین حج نے آج تینوں جمرات کی رمی کی
August 1, 2020
مکہ (92 نیوز) مناسکِ حج کا چوتھا روز، عازمین حج نے آج تینوں جمرات کی رمی کی اور بقیہ وقت گزارنے کے لیے اپنے خیموں میں منتقل ہوگئے، رحمان کے مہمان کل بھی تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ مناسکِ حج کا چوتھا روز، حجّاجِ کرام کی مصروفیات کا سلسلہ جاری ہے۔ مناسک حج کے چوتھے روز حجاج کرام نے منٰی میں تینوں جمرات کی رمی کی اور اس کے بعداپنے خیموں میں منتقل ہوگئے جہاں وہ اپنا بقیہ وقت گزاریں گے، اورمناسک حج کے پانچویں روز بھی تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔ حجاج کرام مکہ مکرمہ میں طواف زیارت کرنےکےبعدجمعےکی شب واپس منی پہنچے تھے۔ اس دوران سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئےتمام تر احتیاطی اقدامات کیے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق جمعہ  تک حجاج کرام میں کوئی فرد کورونا سے متاثر نہیں ہوا۔ آج بھی  صحت پروٹوکول کی روشنی میں حجاج کرام کو جراثیم سے پاک کنکریاں تھیلی میں بند کر کے فراہم کی گئیں۔ جمرات کے لیے حجاج کو چھوٹے چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک وقت میں ایک سےزائدگروپ کو رمی کی اجازت نہیں دی گئی۔