Friday, March 29, 2024

ڈربی، پاکستانی ٹیم کی ہوٹل کے بائیوسکیور ماحول میں نمازعید کی ادائیگی

ڈربی، پاکستانی ٹیم کی ہوٹل کے بائیوسکیور ماحول میں نمازعید کی ادائیگی
July 31, 2020
ڈربی (92 نیوز) انگلینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی میں ہوٹل کے بائیو سیکور ماحول میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی، جبکہ قومی کرکٹر حارث رؤف بھی انگلینڈ روانہ ہو گئے۔ ڈربی کے ہوٹل میں قومی کرکٹ ٹیم کی عیدالاضحیٰ کی نماز سابق کپتان سرفراز احمد نے نماز پڑھائی، کھلاڑیوں نے عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک باد دی اور گروپ فوٹوبھی بنوایا۔ دوسری طرف قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی آج براستہ دبئی انگلیڈ روانہ ہوئے۔ وہ آج شام مانچسٹر پہنچیں گے، فاسٹ باؤلر انگلینڈ پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ کریں گے اور دو بارہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ قومی ٹیم کل مانچسٹر روانہ ہو گی جہاں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 اگست کو پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔