Friday, April 19, 2024

عید الاضحیٰ کی آمد ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

عید الاضحیٰ کی آمد ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
July 31, 2020
 لاہور (92 نیوز) عید الاضحیٰ کی آمد پر منافع خور بےلگام ہو گئے۔ سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ ٹماٹر کے نرخ 150 روپے کلو تک جا پہنچے۔ عیدالاضحیٰ میں چند گھنٹے باقی مگر ہانڈی کے لوازمات بے حد مہنگے ہو گئے۔ ٹماٹر، پیاز، ادرک، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں سو سے ایک سو پچاس فیصد اضافہ ہو گیا۔ ٹماٹر ایک سوچالیس سے ایک سو ساٹھ اور چند دن پہلے سو روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں ایک سو اسی سے تین سو روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ لہسن ڈھائی سو سے تین سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، ادرک کی سرکاری قیمت تین سو پچاسی مگر یہ چار سو اسی روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کی عید ہےاس لیے ہر کوئی کھال اُتارنے کے چکر میں ہے۔ دکانداروں کی من مانیاں روکنے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناکام ہو گئے ہیں۔