Friday, April 26, 2024

عید قرباں میں ایک روز باقی ، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش

عید قرباں میں ایک روز باقی ، مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش
July 31, 2020
 لاہور (92 نیوز) عید قرباں میں ایک روز باقی رہ گیا۔ مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگا ہوا ہے۔ بیوپاریوں کے ساتھ بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔ مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال ہوئیں تو بیوپاریوں کے نخرے بھی آسمان پر پہنچ گئے۔ لاہور کی مویشی منڈیوں میں قربانی کا جانور خریدنے کے لئے شہری تو پہنچے لیکن قیمتیں سن کر مایوس رہے۔ خریدار کہتے ہیں گزشتہ سال کی نسبت اس سال جانور خریدنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ بیوپاری حضرات بھی اپنی مجبوریاں سنا رہے ہیں، کہتے ہیں مہنگائی کے باعث جانورں کے دیکھ بال میں بہت خرچ آتا ہے۔ بیوپاری آخری روز منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔ بکرے بیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔ جانوروں کی قیمتیں ڈبل ہو گئیں۔ چالیس ہزار والا بکرا ستر سے اسی ہزار میں فروخت ہونے لگا۔ نہ بیچے تو خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا۔ مہنگائی کا یہ عالم کہ چالیس ہزار والا بکرا ستر سے اسی جبکہ ایک لاکھ والا جانور دڈیڑھ لاکھ میں فروخت ہونے لگا۔ خریدار جانوروں کی قیمتیں سن کر مایوسی کا شکار ہیں۔