Wednesday, April 24, 2024

کورونا کے وار مزید کم ہونے لگے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 903 نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے وار مزید کم ہونے لگے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 903 نئے کیسز رپورٹ
July 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے وار مزید کم ہونے لگے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 903 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز 20 ہزار507 ٹیسٹ میں سے 903 کیسز مثبت پورٹ ہوئے جس کے بعد  کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 78ہزار305 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 1 لاکھ 20 ہزار 550، پنجاب 92 ہزار 873 ،خیبرپختونخوا 33 ہزار 958، اسلام آباد 15 ہزار 14 ،بلوچستان 11 ہزار 732 آزاد کشمیر 2 ہزار 73 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 105 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک روز میں 27 اموات کے بعد مجموعی تعداد 5 ہزار 951 ہو گئی۔ سندھ میں 2 ہزار 209 ، ‏پنجاب میں 2 ہزار 140 اور خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 194 اموات ہو چکیں ۔ اسپتالوں میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 1 ہزار 771 ہے جبکہ 210 مریض وینٹی لیٹر پرموجود ہیں ۔