Thursday, April 25, 2024

اے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو،اللہ کا شکر ادا کرو،کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ ٹھہراؤ، خطبہ حج

اے مسلمانوں  تقویٰ اختیار کرو،اللہ کا شکر ادا کرو،کسی کو اللہ کے سوا معبود نہ ٹھہراؤ، خطبہ حج
July 30, 2020

مکہ مکرمہ ( 92 نیوز) مسجد نمبر میں خطبہ حج دیا گیا ،  جس میں کہا گیا کہ اے مسلمانوں تقویٰ اختیار کرو،اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے انسانوں کونعمتیں بخشیں،اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیں جس نے انسانوں کونعمتیں بخشیں،اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کے خالق ہیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ مسلمانوں اللہ کے سوا کسی کو معبود نہ ٹھہراؤ، اے مسلمانوں صبر اور نماز کے ساتھ اللہ کی مدد حاصل کرو،  بےشک دنیا کی زندگی عارضی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وہ اچھے کاموں کا صلہ عطا فرمائیں گے،بےشک تم اللہ کی نعمتوں کو شمار نہیں کرسکتے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ فرماتےکہ ہم خیر اور شر کے ذریعے بندوں کو آزماتے ہیں،اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اپنے وعدوں کو پورا کرو،اللہ تعالیٰ نے فرمایا ناپ تول کو پورا کرو،اےمسلمانوں صلہ رحمی کو اپناؤ۔