Thursday, March 28, 2024

مکہ مکرمہ، منیٰ اور میدان عرفات سمیت کئی مقامات پر بادل کھل کر برسے

مکہ مکرمہ، منیٰ اور میدان عرفات سمیت کئی مقامات پر بادل کھل کر برسے
July 30, 2020

مکہ ( 92 نیوز) حج کے مقدس ایام اور باران رحمت ، مکہ مکرمہ، منیٰ اور میدان عرفات سمیت کئی مقامات پر بادل کھل کر برسے۔

کعبۃ اللہ میں غلاف کعبہ کی روح پرور تقریب کو رحمت کی برسات نے مزید پُرکیف بنا دیا، منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش کے دوران بھی غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل جاری رہا۔

دوسری جانب منیٰ اور میدان عرفات سمیت دیگر کئی مقامات پر بھی بادل کھل کر برسے اور موسم خوشگوار ہو گیا ، گزشتہ روز بھی سعودی عرب میں کئی مقامات پر ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔