Friday, April 26, 2024

غلاف کعبہ کی تبدیلی سنت نبویؐ، ہر سال 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے

غلاف کعبہ کی تبدیلی سنت نبویؐ، ہر سال 9 ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے
July 30, 2020

ریاض  ( 92 نیوز)ہر سال نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے 9 ذوالحج کو غلاف کعبہ کوتبدیل کیاجاتا ہے اور اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جاتی ہے۔غلاف کعبہ کو کسوہ کہا جاتا ہے ۔

 نویں ہجری میں فتح مکہ کے بعدنبی آخر الزمان نےحجۃ الوداع کے موقعے پرکعبہ پر یمنی کپڑے سے تیار کیا گیا غلاف چڑھایاتھا، اس کے بعد سے وقوف عرفہ کے بعد سال میں ایک بار غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے اور اگلے روز عیدالاضحیٰ منائی جاتی ہے۔

سینٹر آف مکہ ہسٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فوازال داحس کےمطابق 'ایک بار کعبہ پر سفید، ایک بار سرخ اور ایک بار سیاہ رنگ کا غلاف چڑھایا گیا تھا۔ہر دور میں غلاف کے رنگ کا انتخاب مالی وسائل کی بنیاد پر کیا گیا۔

سفیدسب سے زیادہ چمکداررنگ ہے لیکن پائیدار نہیں ، حاجیوں کے چھونے سے سفید کپڑے کے خراب ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔اس لیےاسےسیاہ اورسفید رنگ کےکم خواب اور شملہ کپڑےسےتبدیل کردیاگیا ،عباسی دور کے اختتام پر سیاہ رنگ کا کسوہ حتمی قرار دیا گیا ۔

مسلمان بادشاہوں اورسلطانوں نے غلاف کعبہ اوراس کی حفاظت کی ذمہ داری پوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ، سعودی دور میں کسوہ پر بہت زیادہ توجہ دی گئی ، نئی جگہ پر کپڑا تیار کرنے کی جدید ترین مشینیں لگائی گئی ہیں اور ایسا غلاف کعبہ تیار کیا جاتا ہے جو پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔