Friday, April 19, 2024

عیدالاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ

عیدالاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ
July 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) عیدالاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ پنجاب بھر میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ صوبے بھر کی مارکیٹیں 5 اگست تک بند رہیں گی۔ میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانیں، ٹرانسپورٹ اور دفاتر کھلے رہیں گے۔ فیاض چوہان کہتے ہیں عید الفطر کے ایس او پیز ہی عید الاضحیٰ کیلئے بھی ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے بند کرنے کی منظوری دی، بکر منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور  شروع کر دیا۔ ادھر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ٹویٹر پیغام  میں کہنا تھا کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے آج سے عید کی تعطیلات تک اسلام آباد کے تفریحی مقامات بند رہیں گے۔ مری ایکسپریس وے، مارگلہ، پارکس، تفریحی مقامات، ہوٹل وغیرہ، پکنک کے مقامات ہل اسٹیشن بند رہیں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ فی الحال گھومنے پھرنے کا پلان نہ بنائیں، اس دفعہ تھوڑی سی تکلیف برداشت کر لیں اور انسانی جانیں بچائیں۔ وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں آج رات 12 بجے سےسخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے،عید الفطر کے ایس او پیز ہی عید الاضحیٰ پر ہوں گے۔ تاجروں نے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔