Wednesday, April 24, 2024

آرمی چیف سے سینیٹر رحمٰن ملک کی ملاقات ، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سینیٹر رحمٰن ملک کی ملاقات ، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
July 27, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سینیٹر رحمٰن ملک کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی اور داخلی سلامتی  سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رحمٰن ملک نے ملک میں دیر پا قیام امن کیلئے بری فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ سینیٹر رحمٰن ملک نے ملکی دیر پا امن کیلئے سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے ملاقات کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔