Thursday, March 28, 2024

وزیر اعظم نے دباؤ کے باوجود زندگی اور کاروبار چلانے کی حکمت عملی اختیار کی ، شبلی فراز

وزیر اعظم نے دباؤ کے باوجود زندگی اور کاروبار چلانے کی حکمت عملی اختیار کی ، شبلی فراز
July 26, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا وزیر اعظم نے دباؤ کے باوجود درمیانی راستہ اپنایا۔ زندگی اور کاروبار چلانے کی حکمت عملی اختیار کی۔ تانیہ ادروس اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا جیسے موضی مرض نے دسمبر کے آخر اور جنوری کے شروع میں پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کیا، یہ ایسی صورتحال تھی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ہم نے کچھ عرصے کیلئے لاک ڈاؤن کیا مگر اس کے نتائج پائیدار ثابت نہ ہوئے۔ لاک ڈاؤن کے ہماری معیشت پر بہت برے اثرات پڑے۔ لیڈر شپ نے وہ راستہ اختیار کیا جس سے غریب افراد کو ایسا ماحول ملے کہ ان کی روزی روٹی چلتی رہے۔ عمران خان نے ایسی حکمت عملی ترتیب دی جس سے صحت اور روزگار دونوں چل سکیں۔ شبلی فراز نے کہا جو لاک ڈاؤن کا مشورہ دے رہے تھے ہم جانتے ہیں کہ ان کا مقصد کیا تھا۔ اشرافیہ اپنے مہروں کے ذریعے ہم پر تنقید کرتے رہے۔ عمران خان کسی بھی مقام پر نہیں لڑکھڑائے کیونکہ ان کی نیت ٹھیک تھی۔ کئی ممالک ہمارے ماڈل کو فالو کرنا چاہ رہے ہیں اور کیا ہے۔ https://twitter.com/shiblifaraz/status/1287282812245151744?s=20 شبلی فراز کا کہنا تھا تنقید کرنے والوں کو شرم نہیں آئی کہ عمران خان کو بہترین حکمت عملی اپنانے پر سراہیں۔ احساس پروگرام کے ذریعے 160 ارب روپے غریب عوام تک پہنچائے گئے۔ ‏تاریخ میں پہلی مرتبہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کا بڑا تعمیراتی منصوبہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔ عوام کے اپنے گھر کا خواب پورا ہوسکے گا۔ تعمیراتی شعبے کو بھی مختلف مراعات دی گئی ہیں جس سے معیشت کا پہیہ تیز اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔