Thursday, March 28, 2024

پی ٹی آئی سندھ کا فضل الرحمٰن کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی سندھ کا فضل الرحمٰن کے بھائی کی ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان
July 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی سندھ نے فضل الرحمٰن کے بھائی کی بطور ڈی سی سینٹرل تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کی ڈی سی سنٹرل تعیناتی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے کمر کس لی اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی سی سنٹرل کی تعیناتی کیخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا ۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کیا سندھ میں افسران ختم ہوگئے ، کیا سندھ کی زمین بنجر ہو گئی ۔ حلیم عادل شیخ نے ڈی سی سنٹرل کی تعیناتی کو پیپلزپارٹی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ڈیل قرار دیا ۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ میں مسائل کے حل کیلئے اگست میں صوبائی حکومت کیخلاف تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ کپتان کے کھلاڑی نے بلاول بھٹو زرداری سے سوال پوچھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو کس نے باہر بھیجا تھا ؟ میمو اسکینڈل اور حسین حقانی کا کیا معاملہ تھا ؟