Thursday, March 28, 2024

سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس کھولنے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہیں ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس کھولنے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہیں ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب
July 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے سیاحتی مقامات، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے رہیں ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور دیگراہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے بارے میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو آگاہ کیا۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بلوچستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کیلئے بھرپور تعاون پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کی ترقی کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن بنانے کی اصولی منظوری دی۔ 22 کروڑ روپے سے نئی واٹراسکیم ، مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے  سے مکمل  کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مری میں ساڑھے تین لاکھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔ کوہسار یونیورسٹی بنائی جائے گی۔ اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے شکایت سیل کی تشکیل نو کا اعلان بھی کیا ۔