Friday, April 19, 2024

ای سی سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی

ای سی سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی
July 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پہلے ایک لاکھ افراد کیلئے تین لاکھ روپے سبسڈی دے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 33 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مسلح افواج کیلئے پاسکو سے ایک لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دے گئی۔ اجلاس کے دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 33 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ سالانہ کی بنیاد پر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے 4.77 ارب سبسڈی کی مد میں فراہم کیے جائیں گے۔ ای سی سی کے اجلاس میں تمباکو کی قیمتیں ایک سو ایک روپے سے دو سو تینتیس روپے درمیان مقرر کی گئی۔ بلوچستان منرل ایکسپلوریشن کمپنی لمیٹڈ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعظم کے زرعی شعبے کیلئے مالیاتی پیکیج سے پندرہ ارب روپے پوٹاشیم اور فاسفورس کی خریداری کیلیئے منظور کیئے گئے۔ مالیاتی پیکیج کے تحت پہلے یہ پندرہ ارب روپے نائٹروجن کی خریداری کیلئے رکھے گئے تھے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر اور سرکاری محکموں کیلئے چار کروڑ دس لاکھ روپے نئے سسٹم کے منظور کیے گئے۔