Thursday, April 25, 2024

کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
July 21, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے پنجاب کے 4 شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ واہ کینٹ، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ کے متعدد علاقے لاک ڈاؤن ہوں گے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پنجاب کے 4 شہروں کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاؤن غازی پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سیالکوٹ میں کلاں لدھڑ اور ٹاون غازی پور میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ سیکریڑی پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گجرات میں محلہ کالو پورہ، چاہ ترنگ اور گائوں مدینہ سیداں جبکہ گوجرانوالہ میں نندی پور، اروپ ٹائون اور قلعہ دیدار سنگھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی آمدو رفت محدود ہوگی، اشیائے ضروریہ بدستور دستیاب ہوں گی۔ صوبہ بھر میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ این سی او سی کی مشاورت سے حکومت پنجاب کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے بہترین لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔