Wednesday, April 24, 2024

کراچی، بادل برسے کئی گھنٹے گزر گئے، سڑکوں، گلی محلوں میں بارش کا پانی تاحال موجود

کراچی، بادل برسے کئی گھنٹے گزر گئے، سڑکوں، گلی محلوں میں بارش کا پانی تاحال موجود
July 18, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں بادل برسے کئی گھنٹے گزر گئے، شہر قائد کی سڑکوں، گلی محلوں میں بارش کا پانی تاحال موجود ہے۔ شارع فیصل، راشد منہاس، ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر قائد میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔