Friday, April 19, 2024

رینٹل پاورکرپشن کیس، عدالت کا ملزمان کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض

رینٹل پاورکرپشن کیس، عدالت کا ملزمان کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر اعتراض
July 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) رینٹل پاورکرپشن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر اعتراض کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل کو نامکمل قرار دے دیا، ساہووال رینٹل کیس کے فیصلے کےخلاف نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کو ساہووال رینٹل کیس میں بری کردیا تھا۔ نیب نے راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کر رکھا ہے۔