Thursday, March 28, 2024

کراچی میں دودھ، دہی اور آٹا من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگا

کراچی میں دودھ، دہی اور آٹا من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگا
July 17, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی والے مافیا کے نرغے میں آگئے، دودھ، دہی اور آٹا من مانے نرخوں پر فروخت ہونے لگا۔ شہرقائد میں دودھ حکومتی نرخ سے 26 روپے کلو مہنگا فروخت ہورہا ہے۔ فائن آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 560 سے بڑھ کر 620 روپے تک جا پہنچا۔ کراچی کے شہری من مانے نرخوں دودھ دہی اور آٹا کی فروخت پر پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں کہ کوئی بات نہیں سنتا، حکومت اتنی کمزورکیوں ہے؟، من مانی مہنگائی کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔