Thursday, March 28, 2024

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایشیائی بازار حصص گر گئے

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایشیائی بازار حصص گر گئے
July 16, 2020
نیویارک (92 نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، ایشیائی بازارحصص گر گئے۔ کورونا وائرس اور امریکی و چینی کشیدگی کے عالمی معیشت پر اثرات مزید گہرے ہونے لگے۔ امریکا میں ویکسین کی تیاری کی امیدنے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اضافہ کردیا جب کہ ایشیا میں بیجنگ اور واشنگٹن کے تنازعات نے بازارحصص گرادیئے۔ امریکی اسٹاک ایکسچینج ڈؤو جونز 0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 26870 پوائنٹس پربندہوئی، ،ایس اینڈ پی 500 پر0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیااور وہ  3226 پوائنٹس پر بند ہوئی،نیسڈک کمپوزٹ 0.59 فیصد اضافے کے ساتھ 10550 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ کاروباری دن کے آغاز پرایشین اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی جس کی وجہ  امریکہ اور چین میں تنازعات اور کوروناکیسز میں مسلسل اضافے کو قراردیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جاپان سے باہر ایشیاء پیسفک کے شیئرز میں 0.83 فیصد کمی ہوئی، ٹوکیو کی نائیکی میں 0.49 فیصد، یو ایس، ایس اینڈ پی 500 منی سٹاک میں 0.33 فیصد، چین کے بازار حصص میں 1.06 فیصد جبکہ ہانگ کانگ اور سیؤل میں بھی بازارحصص میں مندی ریکارڈ کی گئی۔